پشاورہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کے واقعے کی دوبارہ تحقیقات کاحکم دیدیا

جمعرات 20 فروری 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پشاورہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کے واقعے کی دوبارہ تحقیقات کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشیدکی سربراہی میںدورکنی بنچ نے شہریارنامی شخص کی والدہ کی جانب سے پولیس انکاونٹر کیخلاف دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پرسی سی پی اومحمدعلی گنڈاپورعدالت میں پیش ہوئے وکیل درخواست گزارکے مطابق شہریارکو2018 میں پشتحرہ سے پولیس نے اٹھایا تھابعد میں اس کی لاش ملی اس موقع پر جسٹس قیصر رشیدنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں رائوانوار جعلی مقابلوں کیلئے کافی ہے کسی اورکوراانواربننے نہیں دے سکتے،عدالت نے شہریارنامی شہری کی انکاونٹررپورٹ کومسترد کرتے ہوئے آئی جی کودوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا۔