عمر اکمل کی جانب سے پی ایس ایل کا ابتدائی میچ فکسڈ کرنیکی پلاننگ کا انکشاف

”چھوٹے اکمل“ نے ڈیل5کروڑ روپے میں کی ،مڈل مین قریبی دوست فیصل تھا،پی سی بی کے پاس تمام شواہد موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 فروری 2020 22:07

عمر اکمل کی جانب سے پی ایس ایل کا ابتدائی میچ فکسڈ کرنیکی پلاننگ کا ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری2020ء ) قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کی جانب سے پی ایس ایل کا ابتدائی میچ ہی فکسڈ کرنے کی پلاننگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”چھوٹے اکمل“ نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی ڈیل کی تھی ،عمر اکمل نے تقریباکروڑ روپے میں پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں سپاٹ فکسنگ کا منصوبہ بنایا تھا اور اس ڈیل کا مڈل مین ان کا قریبی دوست فیصل تھا جس کا تعلق ریئل سٹیٹ سے بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس ڈیل کے حوالے سے تمام شواہد موجود ہیں اور اسی سلسلے میں بورڈ کے اینٹی کرپشن عہدیداروں نے گزشتہ رات عمر اکمل سے تفصیلی پوچھ گچھ کی تھی ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمراکمل کوفوری طورپرمعطل کردیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔