جامعہ کراچی کا بی اے ، بی ایس سی اور بی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعہ 21 فروری 2020 00:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) جامعہ کراچی نے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق کالجز کے طلباء کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2019-20 ء کے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلباء اپنے متعلقہ کالجز میں 1700 روپے فیس کے ساتھ16 مارچ2020 ء تک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ13 اپریل2020 ء تک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :