جرمنی کے مغربی شہر ڈارمسٹڈ کے برگر ماسٹر و انتطامیہ کہ جانب سے گزشتہ روز ہانو شہر میں رونما ھونے والے دہشگردانہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وریلی نکالی گئی

ریلی میں مختلف ممالک و مذاہب کے باشندوں نے شرکت کی اور دہشتگردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 فروری 2020 02:08

جرمنی کے مغربی شہر ڈارمسٹڈ کے  برگر ماسٹر و انتطامیہ کہ جانب سے گزشتہ ..
ڈارمسٹڈ (رپورٹ مطیع اللہ، اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20فروری 2020ء) جرمنی کے مغربی شہر ڈارمسٹڈ کے برگر ماسٹر و انتطامیہ کہ جانب سے گزشتہ روز ہانو شہر میں رونما ھونے والے دہشگردانہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف ممالک و مذاہب کے باشندوں نے شرکت کی اور دہشتگردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہانو شہر میں گزشتہ روز رونماھونے والے دہشتگردانہ واقعے میں 9 افراد جاںبحق اور گیارہ سے زائد زخمی ھوئےتھےاور ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے ڈارمسٹڈ کے انتظامیہ کی جانب سے مختلف انسانی حقوق کی تنظمیوں، مذہبی اداروں اورمختلف ممالک کے باشندوں کو مدعو کیا گیا ریلی میں مذہبی فرقوں سے بالاتر ہوکر بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے دہشتگردانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں ھم ھیں پاکستان تنظیم نے پاکستانی کی نمائندگی کرتے ھوئے بھرپور انداز میں شرکت کی ریلی شہر کے وسط سے شروع ھوکر مرکزی شاہراہوں سے گرزتے ھوئے برگر ماسٹرکے دفتر پر اختتام پزیر ھوئی ۔ریلی سے مختلف ممالک رہنماوں نے خطاب کرتے ھوئےدھشت گردی کی شدید الفاظ مذمت کی اور اعادہ کیا کہ جرمنی میں نسل پرستی اور نفرت کو پنپنے نھیں دیا جائے گاجرمنی میں ہر شہری کو شخصی ازادی حاصل ہے اور رھے گی ۔

ہانو شہر بہیمانہ فعل کی شدید مذمت کی گئی ۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ہر نسل ہر قومیت کے لوگ شامل تھے نسل پرستی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ریلی میں ھم ھیں پاکستان کے بانی محمود سعید سوشل ایکٹوسٹ ثمر خان ہانو واقعہ کی مزمت کرتے ھوئے کہا کہ امن کے لئے پاکستان اور پاکستانی ھمیشہ صف اول میں کردار ادا کرتے ھے اور کرتے رھے گے۔ہانوشہر میں ہونے والے واقعہ نے تمام انسانوں کو سوچنے پر مجبور کیا ھے اتحاد و اتفاق میں برکت ھے ہم پاکستانی ہمشیہ امن بحالی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :