لندن سے آنے والی کالز نے ن لیگ کو ایکٹیو کر دیا

مسلم لیگ ن کے ایک رہنما کا سمیں بدل کر دن میں کئی مرتبہ اپنی رہنماوں سے رابطہ ہوتا ہے، عارف حمید بھٹی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 21 فروری 2020 10:30

لندن سے آنے والی کالز نے ن لیگ کو ایکٹیو کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری2020ء) مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت لندن میں موجود ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں سے کافی دور ہیں۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لندن سے آنے والی کالز نے ن لیگ کو ایکٹیو کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایک سینیئر رہنما کی دن میں کئی مرتبہ سمیں تبدیل کر کے اپنے قائدین سے ملاقات ہوتی ہے جس میں انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارٹی کو ایکٹیو کیا جائے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ گزشتہ 15،20 دنوں میں کس کس کی بات ہوئی ہے، مگر ان کالز کے بعد ن لیگ ایکٹیو ہو گئی ہے جس کا نتیجہ ہمیں آنے والے وقت میں مل سکتا ہے۔
تجزیہ نگار نے انکشا ف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف نے اپنے بھائی شہبازشریف اور صدر مسلم لیگ ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان جا کر پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں دیکھیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان جا کر مولانا فضل الرحمان سے تعلقات بہتر کریں کیونکہ آنے والے وقت میں ن لیگ کو ان کی ضرورت پڑے گی۔شہبازشریف کو مزید تلقین کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد بہتر کریں کیونکہ سب کا دشمن ایک ہی شخص ہے جس کا نا م وزیراعظم عمران خان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ایسی خبریں منظر عام پر آ رہی تھیں جس میں کہا جا رہاتھا کہ شہبازشریف وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

اسی موضوع پر با ت کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ لندن سے آنے والی کالز نے ن لیگ کو ایکٹیو کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایک سینیئر رہنما کی دن میں کئی مرتبہ سمیں تبدیل کر کے اپنے قائدین سے ملاقات ہوتی ہے جس میں انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارٹی کو ایکٹیو کیا جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ گزشتہ 15،20 دنوں میں کس کس کی بات ہوئی ہے، مگر ان کالز کے بعد ن لیگ ایکٹیو ہو گئی ہے جس کا نتیجہ ہمیں آنے والے وقت میں مل سکتا ہے۔