نواز شریف کا سینے میں دبے اہم راز کھولنے کا فیصلہ

نواز شریف کہتے ہیں کہ آپریشن کے بعد پتہ نہیں ریکور ہو گا یا نہیں لہذا بہت کچھ بتا کر جاؤں گا،نواز شریف کو اس حوالے سے دو آپشن پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 فروری 2020 11:09

نواز شریف کا سینے میں دبے اہم راز کھولنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21فروری 2020ء ) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینے میں دبے ہوئے اہم راز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف خود کت بات نہیں کرتے مگر دوسروں سے کہلواتے ضرور ہیں۔لندن میں یہ بات ہوئی ہے کہ نواز شریف جلد ہی میڈیا سے بات کریں گے، نواز شریف اپنے آپریشن سے قبل ہی میڈیا کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

نوازشریف نے اپنے سینے میں دبے ہوئے راز کھولنے کا اشارہ کیا ہے۔اور نواز شریف کا اشارہ یہی ہے کہ مریم نواز کو باہر بھیجا جائے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میرا آپریشن ہوتا ہے تو اس سے قبل میں بہت کچھ بتا کر جاؤں گا۔نواز شریف کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ میں آپریشن کے بعد ریکور ہوتا ہوں یا نہیں ہوتا لہٰذا انہوں نے بہت کچھ لکھوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اورآئیڈیا بھی نواز شریف کو پیش کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک لمبا چوڑا بیان لکھوایا جائے گا اس پر نواز شریف کے دستخط کیے جائیں گے اور بعد ازاں میڈیا کو دیا جائے گا۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی ہے،وہ اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔معروف صحافی اظہر جاوید نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ انہوں نے تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سینئر صحافی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔