پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر پکارا؟

بہادرعوام،افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی لازوال قربانیوں اورمزاحمت کے باعث رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اوربین الاقوامی ستارے پاکستان آئے:معاون خصوصی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2020 11:23

پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری2020ء ) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو عالمی ستارے قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ ’’یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمرہے۔

رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اوربین الاقوامی ستارے پاکستان آئے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں‘۔انہوں نے #PSLV #PSL5ComesPakistan کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں‘‘۔