پی ایس ایل افتتاحی تقریب سے زیادہ طرح فنکار ناراض ہوکر گئے

معلوم نہیں کون ذمہ دار ہے ، عاصم اظہر اور ہارون کیلئے مختص گانے کا حصہ چلایا ہی نہیں گیا ، مایوسی بہت چھوٹا لفظ ہے ۔ علی عظمت کا غم و غصے کا اظہار

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 21 فروری 2020 11:47

پی ایس ایل افتتاحی تقریب سے زیادہ طرح فنکار ناراض ہوکر گئے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 فروری 2020ء ) معروف فنکار علی عظمت نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ ) کی تقریب سے بہت سے فنکار ناراض ہو کر گئے۔ پی ایس ایل افتتاحی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ہے کہ پی سی بی کا قصور ہے یا براڈکاسٹر کا ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے فنکار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے ناراض ہو کر واپس گئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر اور ہارون کیلئے مختص گانے کا حصہ چلا ہی نہیں۔ جس پر اینکر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس تقریب سے مایوس ہوئے ۔ ردعمل دیتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ مایوسی بہت چھوٹا لفظ ہے۔علی عظمت نے تقریب کی پلان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہو رہا تھا کہ شاید کسی نے غلط فائل چلا دی ہے اور ہمیں زبردستی اس پر ایکٹ کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

تمام فنکار پی ایس ایل ترانے کیلئے تین دن تک پریکٹس کرتے رہے ، تاہم تقریب کے موقع پر ساڑھے تین منٹ کے ترانے کو 60 سیکنڈ میں بدل دیاگیا۔ علی عظمت نے پی ایس ایل گانے کی پروڈکشن پر تبصر ہ کر تے ہوئے کہا کہ سب نے اچھا گانا گایا تاہم گانے کی پروڈکشن میں کوتاہی کی گئی ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تقریب کے موقع پر صارفین کی جانب سے فنکاروں کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

عمران خان کی میم کرنے والے فنکار کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اگر کسی نے تاریخی میم نہیں دیکھی تو اپنا شوق پورا کر لے۔
ایک صارف نے پی ایس ایل 2019 کی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معروف اداکار علی ظفر کے لیول تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔
تاہم صارفین نے پی ایس ایل مکمل طور میں آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سحر انگیز تصاویر شیئر کیں۔