الخدمت فاوٴنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب کاوشیں جاری ہیں، محمدعبدالشکور،صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کا اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے تمام پروگرامات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ اور رواں سال کی منصوبہ بندی پیش کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 فروری 2020 12:30

الخدمت فاوٴنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرامات آفات سے بچاؤ ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا اجلاس میں جائزہ لیا گیااس کے علاوہ آئندہ کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکورنے کی۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،سیکرٹری فنانس مرزا منور حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال،ریجنل صدور اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب کاوشیں جاری ہیں۔ الخدمت ملک بھر میں خدمت خلق کا ایک نمایاں نام بن چکی ہے اورمستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :