لوگوں کو چپ نہیں کراسکتے، کوشش ہوتی ہے کہ پرفارمنس سے جواب دوں: اعظم خان

میں کرس گیل کا دس فیصد بھی نہیں، بابر اعظم آئیڈیل،ان جیسا بننا چاہتا ہوں،ڈگ آؤٹ پر معین خان والد نہیں، کوچ ہوتے ہیں: بیٹسمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2020 13:52

لوگوں کو چپ نہیں کراسکتے، کوشش ہوتی ہے کہ پرفارمنس سے جواب دوں: اعظم ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری2020ء ) پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان کا کہنا ہے کہ ڈگ آوٹ پر معین خان، والد نہیں، کوچ ہوتے ہیں۔ سابق قومی کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے بیٹے اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں وزن بہت کم کیا ہے، پوری ٹیم مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، اور اعتماد دیا ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ لوگوں کو چپ نہیں کراسکتے، کوشش ہوتی ہے کہ پرفارمنس سے جواب دوں، تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بیٹ سے ہی جواب دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میچ فنش کروں، جب آپ پرفارم کریں گے تو لوگ خود تعریف کریں گے۔ اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کرس گیل کا دس فیصد بھی نہیں، بابر اعظم میرے آئیڈیل ہیں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹ سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم خان کو ٹیم میں منتخب کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تنقید کا نشانہ بنانے کی ایک بڑی وجہ تو ان کا فربہی جسم تھا اور دوسرا یہ کہ اعظم خان پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کے بیٹے ہیں،میچ کے بعد ان کی پرفارمنس دیکھ کر اب ناقدین بھی ان کے معترف ہیں اور نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔