احساس پروگرام پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہورہا ہے

یہ پروگرام محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر، غریبوں کے روزگار کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعہ 21 فروری 2020 14:32

احساس پروگرام پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کے معیارزندگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عوامی’’ احساس‘‘کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے،احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیاجارہا ہے، احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی، ان کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس صحت منداور روشن معاشرے کابنیادی عنصر ہوتا ہے، یہ پروگرام محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔یہ غریبوں کے روزگار کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے، 15 بلین روپے بجٹ کے اس پروگرام سے 14.5لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23 اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کا آغاز گراس روٹ کی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور خوشحالی منتقل کرنے کے عمران خان کے وژن کا آئینہ دار ہے۔

اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت زرعی آلات،مویشی چنگ چی رکشہ باڈی اورچھوٹے کاروبارکرنے کے آلات شامل ہیں۔