اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے،فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے،وفاقی وزیر

جمعہ 21 فروری 2020 14:31

اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے،فواد چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے بتایاکہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لیرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔