چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں‘عظمی بخاری

وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی بخاری کے بعد دوستوں کو این آراو دینے کی سیل لگادی ہے‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

جمعہ 21 فروری 2020 14:48

چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں‘عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی بخاری کے بعد دوستوں کو این آراو دینے کی سیل لگادی ہے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنی اے ٹی ایمز کے تحفظ کیلئے سر دھڑ کی بازی لگارہے ہیں۔حکومتی وزرا کے پاس ہر مسئلے کا حل ٹی ٹی اور آئیں بائیں شائیں ہے۔پنجاب میں دن دہاڑے ایک ایس پی اور اسٹنٹ جنرل ایڈوکیٹ لاپتہ ہو جاتے ہیں۔پنجاب حکومت اپنے افسروں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو شہریوں کو تحفظ کیسے فراہم کرے گی،جو حکومتی وزیر اور مشیر جتنا زیادہ شور مچارہاہے وہ اتنی زیادہ کرپشن کررہا ہے۔