ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی اخراجات وصول کرنے کے لئے چالان فارم جاری کرنے کی ہدایت

جمعہ 21 فروری 2020 14:52

ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی اخراجات وصول کرنے کے لئے چالان فارم جاری کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل اربن پلاننگ رانا ٹکان خان نے دس ہزار فائل ہولڈرز سے ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی اخراجات(ڈویلپمنٹ چارجز)وصول کرنے کے لئے چالان فارم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالباسط قمر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو بسمہ آصف اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نصرت شہباز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق فائل مالکان کو نصف ترقیاتی اخراجات جمع کروانے ہوں گے ۔دو کنال رقبے کے پلاٹ مالکان سے 23لاکھ روپے ، ایک کنال کے مالکان سے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ، 10مرلے والوں سے 6لاکھ90ہزار روپے جبکہ پانچ مرلے والوں سے چار لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے لئے ترقیاتی اخراجات پانچ لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :