Live Updates

وزیر اعظم عمران خان خطہ میں قیام امن کیلئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں‘طاہرمحمود چیمہ

جمعہ 21 فروری 2020 14:54

وزیر اعظم عمران خان خطہ میں قیام امن کیلئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل سانگلہ ہل کے صدر و سابق ممبر ضلع کونسل طاہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خطہ میں قیام امن کیلئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے بھارت کی مذاکرات کیلئے میز پر آنے کی آمادگی بہت بڑی کامیابی ہے جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں بھارت اور پاکستان متنازعہ آامور کو مذاکرات کی میز پر حل کریں خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ تاریخی رہا ہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام امور کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے کی حامی بھرنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ امن کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں برابری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات خطے میں قیام امن کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات