آزادکشمیربھر میں جاری منصوبے جلد مکمل کئے جائیں‘سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی متعلقہ افسران کو ہدایت

جمعہ 21 فروری 2020 15:05

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سینئروزیرآزادجموں و کشمیرحکومت چوہدری طارق فاروق نے ترقیاتی منصوبوں,تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری پروجیکٹس,محکمانہ امور پرجائزہ اجلاس کی صدارت کی,متعلقہ اعلی افسران کو ہدایت کی کہ آزادکشمیربھر میں جاری منصوبے جلد مکمل کئے جائیں.تفصیلات کے مطابق سینئروزیرآزادجموں وکشمیرحکومت چوہدری طارق فاروق نے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت,جائزہ اجلاس کی صدارت کی,اجلاس میں سیکرٹری پی پی ایچ شریف ڈار,چیف انجنئیرخالدسلطان,سپرننڈنٹ انجنئیرسردارالطاف,سپرننڈنٹ انجنئیرسردار اورنگزیب خان,ایکسئین مقصودمنہاس,پرنسپل سٹاف آفسیرچوہدری ساجد حسین,محکمہ آبپاشی,برقیات,پی پی ایچ کے افسران نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں افسران نے محکمانہ امور,جاری منصوبہ جات کے بارے میں سینئروزیرآزادکشمیرکو تفصیلی بریفنگ دی,سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے درپیش مسائل کے حوالے سے استفسار کیا,اور کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں ریاستی تعمیرو ترقی میں تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں,جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ معیاری کام کو ملحوظ خاطررکھاجائی.منصوبوں کی نگرانی کی جائی.اورکارکردگی رپورٹ ارسال کی جائی.افسران نے یقین دہانی کرائی کہ میرپور ڈویژن سمیت ریاست بھر میں جاری تمام منصوبوں کو جلدمکمل کیاجائے گا-

متعلقہ عنوان :