آزاد کشمیر حکومت کی سیاحت کے فروغ کی پالیسی خوش آئند ہے اس کے دور رس نتائج برامد ہوں گے ‘بار ایسوسی ایشن میرپور

جمعہ 21 فروری 2020 15:05

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) آزاد کشمیر حکومت کی سیاحت کے فروغ کی پالیسی خوش آئند ہے اس کے دور رس نتائج برامد ہوں گے ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن میرپور کے اراکین راجہ وقاص یونس راجہ حسام جہانگیر، زاہد اعظم ماجد علی خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے سماہنی میں فیسٹیول کے انعقاد پر وزیر سیاحت سیکریٹری سیاحت اور ناظم اعلی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ اس فیسٹیول سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی افراد کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ جنڈی چونترہ پارک اور باغسر جھیل کے منصوبے جلد مکمل کیے جاہیں اور سیاحوں کے لیے دیگر سہولیات مہیا کی جاہیں-

متعلقہ عنوان :