حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،

تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا مربوط نظام قائم ہے، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا نوول کرونا وائرس کے جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 فروری 2020 15:13

حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا مربوط نظام قائم ہے، تمام ایرپورٹس پر تربیت یافتہ عملہ مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے سربراہ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا مربوط نظام قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایرپورٹس پر تربیت یافتہ عملہ مستعدی سے کام کر رہا ہے۔19 فروری کو 15000سے زاید مسافروں کی سکریننگ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ ہو رہی ہے،موجودہ صورتحال پر کڑی نگاہ ہے ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے، پاکستان میں نوول کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔