عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان اللہ خان انتقال کرگئے

عثمان اللہ خان نےاٹلانٹا اولمپک گیمز1996ءاورسڈنی اولمپک گیمز2000ءمیں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں گولڈ اور سلورمیڈل جیتے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2020 14:56

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان اللہ خان انتقال کرگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری2020ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔انہوں نے کئی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔29 ستمبر 1974ء کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے پاکستانی باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان گذشتہ کئی ماہ سے دماغ کے کینسرمیں مبتلا تھے اور فیصل آباد اپنے گھر میں حکومتی امداد و داد رسی کا انتظار کرنے کے بعد کینڈا چلا گئے تھے۔

(جاری ہے)

عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپک گیمز 1996ء اور سڈنی اولمپک گیمز 2000ء میں بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتے۔انہوں نے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور سیف گیمز سمیت کئی انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا-واپڈا کے سابق باکسر نے متحدہ عرب امارات اور کینڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، لیکن دماغی کینسر کی تشخیص کے بعد سے صاحب فراش ہوگئے تھے۔تاہم وہ اس مرض کے باعث گزشتہ روز کینیڈا میں انتقال کر گئے۔