اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، ہوراشیو زیبالوس اور مارشل گرانولرز ٹاپ فور میں داخل

جمعہ 21 فروری 2020 16:29

اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، ہوراشیو زیبالوس اور مارشل ..
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ارجنٹائن کے ٹینس سٹار ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالز اور انکے فرانسیسی جوڑی دار فابریس مارٹن کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز نے سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالز اور انکے فرانسیسی جوڑی دار فابریس مارٹن کو 6-3، 6-7(3-7) اور 10-8 سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میچ میں فاتح ٹیم کا مقابلہ (آج) ہفتہ کو میزبان برازیلی جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :