Live Updates

پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے،ساجدہ صداقت

جمعہ 21 فروری 2020 16:33

پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے،ساجدہ صداقت
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے آج ملک میں سزا اور جزا کا نظام رائج ہے، کرپٹ لوگوں کا احتسابی عمل جاری وساری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک ملک پھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے اور سید جعفر شاہ کی قیادت میں مضبوط جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو تمام پارٹیوں نے نظرانداز کیا اور عوام کے لے کچھ نہیں کیا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں حقوق سے آراستہ کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو آگے لانا، وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں شناخت ہوگی بنیادی حقوق سے آراستہ اور خوشحال گلگت بلتستان یقینی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2020 کے اتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنا کر اس علاقے کو ترقی پر گامزن کریگی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات