سول ایوی ایشن کاکراچی ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے اورمسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 21 فروری 2020 16:51

سول ایوی ایشن کاکراچی ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے اورمسافروں کو بہتر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے اورمسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر مہنگی اشیاء، مسافروں سے بدتمیزی کرنے اور اضافی رقم کی وصولی پر کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ سروس بہتر کرنے کے لیے جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق سروسز پوری نہ کرنے پر 4 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرمانے جناح ٹرمینل پر کام کرنے کے لیے لائسنس لینے والوں پر عائد ہوںگے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پرسروسز پوری نہ دینے پر جرمانے 3 سطحوں میں طے کیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر کام کے دوران موبائل کے استعمال پر 4ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ یونیفارم نہ پہننے اور مسافروں سے نامناسب رویے پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔سی اے اے حکام کے مطابق دوسرے لیول میں جرمانے کی حد 12 ہزار روپے ہوگی۔ ایئرپورٹ پر صفائی نہ ہونے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تیسرے لیول میں جرمانوں کی حد 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے سے زائد سروسز کی بندش پر بھی جرمانہ ہوگا جبکہ زائد المیعاد سامان رکھنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق مسلسل شکایت ملنے پر لائسنس کی منسوخی کا عمل بھی ہو سکتا ہے۔