ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز، یوگو نیس اور نکولا کارک سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 21 فروری 2020 16:52

ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز، یوگو نیس اور نکولا کارک سیمی فائنل میں ..
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) سربین ٹینس سٹار نکولا کارک اور مناکو کے یوگو نیس نے فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹومی پال اور ٹیلر فریٹز پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سربین ٹینس سٹار نکولا کارک اور مناکو کے یوگو نیس نے ٹائی بریک پر ٹومی پال اور ٹیلر فریٹز پر مشتمل میزبان جوڑی کو7-6(7-4) اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔