Live Updates

چولستان میں وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر تین دن تک رکشے کی طرح استعمال کیا گیا

اس پر بھی ایک ممکنہ نیب کیس بنتا ہے،خاص ایجنسی نے اپنی نظریں اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ورزاء پر بھی نظریں رکھ لیں۔ عمر چیمہ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 فروری 2020 17:29

چولستان میں وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر تین دن تک رکشے کی طرح استعمال کیا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری 2020ء) سینئر صحافی عمر چیمہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ کابینہ رکن نے کسی کو بتائے بغیر ایک لگژری گاڑی خریدی تھی،ان کی کوشش تھی کہ اس بات کو راز رکھا جائے تاہم مذکورہ وزیر کو اندرونی تحقیقات کا سامنا ہے وہ اکثر اُس انٹیلیجنس ایجنسی کو برابھلا کہتے پائے گئے ہیں،جس سے ان کے پاس لگژری گاڑی موجود ہونے کی اطلاع دی۔

عمر چیمہ مزید کہتے ہیں کہ ایک وزیر اعلی اور ان کی کابینہ بہاولپور کے علاقے چولستان میں کار ریلی دیکھنے گئے جہاں وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر مسلسل تین دن رکشے کی طرح استعمال ہوتا رہا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک ممکنہ نیب کیس بنتا ہے۔ایک وفاقی وزیر کو پہلے ہی نیب انکوائری کا سامنا ہے۔حالیہ دور میں انہوں نے جو دولت کمائی اس بارے میں دو سکینڈلز کی تحقیقات بھی زیرالتوا ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کیس کا پتہ ہے کہ ایک ایجنسی نے چلایا جس کی ابھی تک نیب کو اطلاع نہیں دی گئی۔ایک سویلین ایجنسی جو تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل زیادہ تر دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مصروف رہی،اس ایجنسی کو جدید دور کے خاص وسائل کے ساتھ آلات اور تربیت فراہم کی گئی۔اب اس کی توجہ اینٹی کرپشن پر مرکوز ہوگئی ہے۔پہلے اس کا اپوزیشن ہدف تھا تاہم اب وزرا پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کھل کر کہتے ہیں کہ کہ کون کیا ہے یہ جاننے کے لیے مذکورہ ایجنسی معلومات کے حصول کا ذریعہ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ساتھیوں پر نظر رکھنے کے لیے خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان اور قریبی ساتھیوں کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں،اس مقصد کے لیے انہوں وفاقی خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں کے حوالے سے اُنہیں باخبر رکھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات