پولیس ملازمین کو سوشل میڈیا وردی میں ملبوس تصاویر ہٹانے کا حکم ،اس ضمن میں ڈی پی او جہلم نے احکامات جاری کردیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 21 فروری 2020 17:59

پولیس ملازمین کو سوشل میڈیا وردی میں ملبوس تصاویر ہٹانے کا حکم ،اس ..
جہلم (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 فروری 2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے حکم دیا ہے کہ تمام پولیس افسران و ملازمین فی الفور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ سمیت سماجی رابطہ میڈیا وغیرہ سے اپنی یونیفارم والی پروفائل تصاویر ہٹا دیں اور اپنے ذاتی اکاوٴنٹ پر اپنی شہرت کیلئے محکمے کا نام ہرگز استعمال نہ کریں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹ سے وردی والی تصویرہٹا دی اور اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو بھی اپنے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاوٴنٹس سے وردی والی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے حکم دیا ہے کہ تمام افسران و ملازمین فی الفور اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ وغیرہ سے اپنی یونیفارم والی پروفائل تصویر ہٹا دیں اور اپنے ذاتی اکاوٴنٹ پر اپنی شہرت کیلئے محکمے کا نام ہرگز استعمال نہ کریں۔

آئی جی نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے تمام افسران کو اپنی وردی والی تصاویر ہٹا کر آج شام تک رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کے اکاونٹس دیکھ کر ان سے دوستیاں کرنے اور پھر انہیں اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کی اطلاعات پر ایکشن لیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر اس مقصد کیلئے خواتین کا استعمال کرتے تھے۔