جامعہ کراچی، سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں13 مارچ تک توسیع

جمعہ 21 فروری 2020 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو جامعہ کراچی ڈاکٹر غزل خواجہ کے مطابق سی ایس ایس کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں 13 مارچ2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند افرادرجسٹریشن فارم 200/= روپے کے عوض اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلاک گرائونڈفلو سے صبح 9:30 تاشام 4:00 بجے تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کورس میں داخلے کی اہلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ گریجوکیشن ہے۔

متعلقہ عنوان :