سال 2019،پاک قطر تکافل گروپ کا مجموعی ٹرن اوور 9ارب روپے رہا

پاک قطر تکافل نے اپنے نیٹ ورک کا دائرہ کار 100سے زائد برانچز تک پھیلادیا

جمعہ 21 فروری 2020 21:03

سال 2019،پاک قطر تکافل گروپ کا مجموعی ٹرن اوور 9ارب روپے رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی پا ک قطر تکافل نے ملک کے 90سے زائد شہروں میں 100سے زائد برانچز کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔پاک قطر تکافل ہرایک کو مالیاتی تحفظ اور اپنے صارفین کو 24گھنٹے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے اس شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ 100سے زائد برانچز کے ساتھ پاکستان میں تکافل انڈسٹری کی اہم کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو تکافل مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2020میں ہم اپنے صارفین کی سپورٹ اور اعتماد کے ساتھ انہیں بہتر رسائی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

پاک قطر تکافل گروپ اس وقت 7لاکھ سے زائد ممبران اور 1100سے زائد کارپوریٹ کلائنٹس کو ضرورت پر مبنی، عملی او ر منافع بخش مالیاتی خدمات فراہم کررہا ہے، جس میںملک بھر کی5لاکھ سے زائدانفرادی تکافل پالیسی ہولڈرز کوفیملی (زندگی اور صحت)تکافل پر مبنی مالیاتی تحفظ فراہم کرنابھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ 2019میں پاک قطر تکافل گروپ کا مجموعی ٹرن اوور 9ارب روپے رہا جبکہ پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے آغاز سے تقریباً447ملین روپے کاسرپلس دیا ہے۔ صارفین کے نقطہ نظر کو پرکھنے کی ایک دہائی کی تاریخ کے ساتھ پاک قطر تکافل گروپ اپنے صارفین کو توقعات سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے اور صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 2020کے آخر تک اپنے نیٹ ورک کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :