آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

جمعہ 21 فروری 2020 21:20

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ پنجاب میں کچھ مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.2 اورکم سے کم 10.2 سینٹی گریڈ رہا۔ صبح 8 بجے ہوامیں نمی کاتناسب 81 فیصداورشام 5بجے 55فیصدتھا۔آج ہفتہ کے روزملتان میں طلوع آفتاب 6بجکر47منٹ پراورغروب آفتاب 6بجکر09منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :