ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سکالر سحرش خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا

جمعہ 21 فروری 2020 21:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سکالر سحرش خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا۔ ان کی تحقیقی سرگرمیوں کو کینیڈا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے ایویلیوٹ کیا جبکہ سکالر نے اپنا تحقیقی کام یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر فرحانہ کاظمی کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

(جاری ہے)

سحرش خان کے بیرونی ممتحن کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ جہانگیر پروفیسر امریٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور نے سر انجام دیئے۔ پبلک ڈیفنس کے موقع پر سکالر نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور ان کے ساتھ اپنی تحقیقی سرگرمیوں اور اس دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ پبلک ڈیفنس میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے پروفیسرز، سکالرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔