قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے،

فوادچودھری کا مطالبہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں انکا اہم کردارہوتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کو خط

جمعہ 21 فروری 2020 21:45

قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہبازشریف کوہٹا کرقومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑچکے ہیں لیکن وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ ان حالات کے مد نظریا توشہبازشریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھرنئے اپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نوازشریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں ۔