Live Updates

صحافی عزیز میمن نے مجھ سے بھی رابطہ کیا تھا تمام اداروں سے انصاف تحفظ مانگا تھا ، فیاض الحسن چوہان

عزیز میمن کے قتل میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سمیت نوشہرو فیروز کے عہدیداروں کو شامل تفتیش کیا جائے ،عزیز میمن نے سندھ میں مافیا کی حکومت اوربلاول کے ٹرین مارچ میں آئے لوگوں کے ذریعے بلاول کو بے نقاب کیا تھا،مولانا کو دھرنے کا بخار ہونے والاہے،آل شریف نے اپنی والدہ کو لندن اس لیے بلایا ہے کہ اب ہم نے کبھی واپس نہیں آنا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 فروری 2020 22:03

صحافی عزیز میمن نے مجھ سے بھی رابطہ کیا تھا تمام اداروں سے انصاف تحفظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات یا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سندھ کے صحافی عزیز میمن نے مجھ سے بھی رابطہ کیا تھااور انہوں نے تمام اداروں سے انصاف اور تحفظ مانگا تھا،مطالبہ ہے عزیز میمن کے قتل میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سمیت نوشہرو فیروز کے عہدیداروں کو شامل تفتیش کیا جائے ،عزیز میمن نے سندھ میں مافیا کی حکومت اوربلاول کے ٹرین مارچ میں آئے لوگوں کے ذریعے بلاول کو بے نقاب کیا تھا،مولانا کو دھرنے کا بخار ہونے والاہے،آل شریف نے اپنی والدہ کو لندن اس لیے بلایا ہے کہ اب ہم نے کبھی واپس نہیں آنا۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹرین مارچ کے لوگوں نے بلاول اور زرادری سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا،سندھ میں کوئی سر اٹھا کر نہیں چل سکتا،حکومت کے خلاف نہیں بول سکتا،صحافی عزیز میمن نے رپورٹنگ میں بتایا کہ دو ،دو سو پر لوگ ٹرین مارچ میں لائے گے،حادثے سے بڑھ کر حادثہ یہ ہوا ہے چار دن تک مقدمہ درج نہیںکیا گیا،وزیر اعظم اور چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں،میرا مطالبہ ہے عزیز میمن کے قتل میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سمیت نوشہرو فیروز کے عہدیداروں کو شامل تفتیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹویورپ اور مریکہ کو خوش کونے کے لیے پارلیمنٹ میں لکھی ہوئی تقریریں کرتے ہیں،یہ ظالم جابر اور وڈیرے ہیں کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ ان کے کرتوت عیاں کیے جائیں۔وزیر اعلی سندھ کو زرداری خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد پر سکیورٹی فورسز اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان کی عوام اور فوج نے قربانیوں کے ذریعے ملک کو امن دیا،پاکستان جیت گیا دہشت گردی ہار گئی ،ملک دشمن قوتوںکے عزائم کو فورسز نے ناکام بنایا۔

پاک فوج سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے،ملک کو محفوظ بنانے میں فورسز کی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا کو دھرنے کا بخار ہونے والاہے ،آل شریف نے اپنی والدہ لندن اس لیے بلایا ہے کہ اب ہم نے کبھی واپس نہیں آنا،رانا ثنااللہ ،عظمی بخاری ،رانا مشہود اورملک احمد خان روتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ان کی قیادت نے واپس نہیں آنا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کہتے ہیں (ن) لیگ اور پی پی نے بے وفائی کی ،مولانا صاحب اگر آپ مومن ہیں تو دوسر ی بار مت ڈسے جائیے گا،پی ٹی آئی حکومت قائم رہے گی اور عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سند ھ خود پیرالائز ہے سندھ حکومت کسی آئی جی کو چلنے نہیں دیتی ،آئی جی آزادانہ کام کرتا ہے تو اس کوسندھ حکومت کام نہیں کرنے دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے رکن اسمبلی سے پینسٹھ ہزار چینی کی بوری برآمد کی گئی ہیں،کراچی اور سندھ کے گوداموں سے گندم چوری ہوئی ،وہاں پر چھتیس کروڈ گودام کا کرایہ ہے جبکہ اس میں چودہ کروڑ کی گندم سٹور کی گئی ،یہ زرادری صاحب کے دوستوںکے گودام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے اگلی دفعہ انہیں سندھ سے بھی ان کو بھی بھگائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات