افغانستان ، فورسز نے دھماکہ خیز مواد کے گیارہ آلات کو نا کارہ بنا دیا

جمعہ 21 فروری 2020 22:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) افغانستان میں فورسز نے دھماکہ خیز مواد کے گیارہ آلات کو نا کارہ بنا دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس کی خصوصی ٹیم نے صوبہ خوست میں مختلف مقامات پر گیارہ دھماکہ خیز مواد کے آلات کو ناکام بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران افغان فورسز نے بھاری تعداد میں ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں ۔