پشاور:سول کالونی جرگہ ہال میں محکمہ زراعت کے جانب سے ورکشاپ کا انعقاد

باجوڑ کی سرزمین ہر قسم کی فصلوں، سبزیوں اور خاص کر زیتون کیلئے سازگار زمین ہے اور اس پر پھلدار درختوں کی کاشت سمیت ہر قسم کی سبزیاں وافر مقدار میں کاشت ہو سکتی ہیں، ڈائریکٹر محکمہ زراعت

جمعہ 21 فروری 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) سول کالونی جرگہ ہال میں محکمہ زراعت کے جانب سے مقامی کسانوں کی آگاہی کیلئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںایم،این،اے حاجی گلداد خان، اسسٹنٹ کمشنر خار انوارالحق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سہیل عزیزاور جمال الدین خان، محکمہ زراعت کے ماہرین، ضلعی انتظامیہ کے حکام سمیت تمام لائنز ڈیپارٹمنٹس کے عہدیداروں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضیاء الالسلام داوڑ نے کہا کہ باجوڑ کی سرزمین ہر قسم کی فصلوں، سبزیوں اور خاص کر زیتون کیلئے سازگار زمین ہے اور اس پر پھلدار درختوں کی کاشت سمیت ہر قسم کی سبزیاں وافر مقدار میں کاشت ہو سکتی ہیںجبکہ تحصیل سالارزئی، تحصیل ماموند،ارنگ برنگ اور سب ڈویژن ناو،ْگئی کے پہاڑ زیتون کیلئے مناسب ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسی سال ہم تین سو ایکڑاراضی پر باغات لگانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس کیساتھ سولہ لاکھ زیتون کے پودے بھی مختلف علاقوں میں لگا رہے ہیں، جبکہ باجوڑ کے مختلف پہاڑوں میں موجود ایک کروڑ بارہ لاکھ جنگلی زیتون کے درختوں میں پیوند کاری بھی کی جائیگی تاکہ پہلے سے قدرتی طور پر اگنے والے زیتون کے درختوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے، اس کیساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں غیر ہموار زمینوں پر کام کا بھی آغاز کیا ہے اور لیولنگ کے ذریعے بہت سی غیر ہموار زمینوں کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم، این، اے گل داد خان نے اپنے خطاب میں محکمہ زراعت کی ان کاوشوں کی تعریف کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ضیاء الالسلام داوڑ نے قبائلی عمائدین اور کسانوں کو زیتون پودوں کے نمونے بھی تحفے میں پیش کئی

متعلقہ عنوان :