تقریب سے خطاب میں عارف علوی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام بھول گئے

صدرپاکستان گورنر بلوچستان کو مان اللہ یاسین زئی کی بجائے امان اللہ یوسفزئی کہہ کر بلاتے رہے اور جام کمال خان کو جمال خان عالیانی کہتے رہے

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 20:27

تقریب سے خطاب میں عارف علوی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام بھول ..
لیہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 فروری 2020) : تقریب سے خطاب میں عارف علوی گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام بھول گئے، تفصیلات کے مطابق سبی میلے کی ایک تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کررہے تھے کہ انکی جانب سے گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام غلط لیے گئے۔

(جاری ہے)

 وہ صدرپاکستان گورنر بلوچستان کو مان اللہ یاسین زئی کی بجائے امان اللہ یوسفزئی کہہ کر بلاتے رہے اور جام کمال خان کو جمال خان عالیانی کہتے رہے۔