لندن مسجد حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے پہنچ گئے

گزشتہ روز چاقو حملے میں زخمی ہونے والے موذن رفعت مغلد ہسپتال میں داخل تھے

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 20:52

لندن مسجد حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے پہنچ گئے
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 فروری 2020) : لندن مسجد حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کے لیے پہنچ گئے، گزشتہ روز چاقو حملے میں زخمی ہونے والے موذن رفعت مغلد ہسپتال میں داخل تھے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پارک ڈبلیو 8 میں واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے موذن پر حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انکی شناخت 70 سالہ رفعت مغلد کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال کردیا گیا تھا جبکہ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے حملہ آوار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جہاں اس سے تفتیش جاری تھی۔ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد موذن رفعت مغلد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچے تو ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

حملے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں نے آنکھیں بند کر لی تھیں اور سجدہ ریز ہوگیا تھا، مجھے ایسا لگا کہ کسی نے بھاری اینٹ دے دی ہو، یہ انتہائی خوفناک تھا اور بہت زیادہ خون تھا۔

واضع رہے کہ لندن کی مسجد میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ ایک 70 سالہ بزرگ شہری لندن کی مسجد میں چھڑیاں لیکر جا پہنچا اور وہاں موجود نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ لندن پولیس کی جانب سے مسجد میں حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی گئی تھی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ حملہ آور کو گرفتار کیے جانے کے بعد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور کے پاس سے چھریاں برآمد ہوئی ہیں اور وہ قتل و غارت کا منصوبہ رکھتا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران برطانیہ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، لندن میں مسجد پر حملے کے اس واقعے کو بھی اسلامو فوبیا کا نتیجہ قرار گیا ہے۔ اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لندن کے شہری خود کو محفوظ تصور کریں۔ انھوں نے مسجد کا دورہ کیا اور منتظمین کے ساتھ ساتھ نمازیوں سے ملاقات کی، میئر کو مسجد کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔