Live Updates

وزیراعظم کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کوبھیجے جانے کا انکشاف

ایک ن لیگی صاحب نے بتایا کہ عمران خان مذاق میں عدالتی شخصیات یا جن کے بارے میں بھی کوئی گفتگو کرتے ہیں، وہ موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے ہمیں اور میاں نواز شریف بھیجی جاتی ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 فروری 2020 21:36

وزیراعظم کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کوبھیجے جانے کا انکشاف
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجی جاتی ہے، مسلم لیگ ن کے ایک صاحب نے بتایا کہ عمران خان مذاق میں عدالتی شخصیات یا جن کے بارے میں بھی کوئی گفتگو کرتے ہیں، وہ موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے ہمیں اور میاں نواز شریف بھیجی جاتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں جو اہم ترین شخصیت ہونی چاہیے وہ کابینہ میں نہیں ہے، وہ شخصیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ہونے چاہئیں، جیسے نوازشریف کی کابینہ میں ناصر جنجوعہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تھے، اجیت دیول سے کون بات کرے گا؟ مجھے بتائیں اس کو کاؤنٹر کرنے والا پاکستان میں کون ہے؟ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کی اتنی بڑی ٹیمیں ، لیکن آپس میں لڑائیاں، خانہ جنگی، یہ سب تواٹھ کر چل پڑیں گے، یہ حامد خان تو نہیں ہیں،کہ تحریک انصاف سوال جواب کرے گی، یہ تو اٹھ کر چل دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خالد جاوید بڑے اچھے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عدالتوں کے ساتھ لڑائی کروا دی گئی؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے بندے تو عمران خان کے پاس بیٹھتے ہیں۔ کہتے جو عمران خان مذاق میں جن شخصیات کے بارے میں کوئی بھی گفتگو کرتے ہیں، عدالتی شخصیات بھی ہوتی ہیں،وہ اپنے موبائل فونز میں ریکارڈ کرتے ہیں، پھرہمیں اور میاں نواز شریف بھیجتے ہیں۔

واضح رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سپریم کورٹ کے ججز کی جاسوسی پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔ حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی جاسوسی کرنے کا جواب دے، ایک وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر اگر گھر بھیجا سکتا ہے، تو موجودہ وزیراعظم سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا جاسکتا؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات