ظلم و ستم کی انتہاء، بھارت میں دلت نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نازک اعضاء پر پٹرول چھڑک دیا گیا

ہم پر پیسے چوری کا الزام عائد کر کے اونچی ذات کے لوگوں نے بدترین تشدد کیا، پیچ کس سے مخصوص اعضا کو چوٹ پہنچائی: متاثرہ نوجوانوں کا پولیس کو بیان

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 فروری 2020 23:15

ظلم و ستم کی انتہاء، بھارت میں دلت نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ..
راجھستان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری 2020ء) ظلم و ستم کی انتہاء، بھارت میں دلت نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نازک اعضاء پر پٹرول چھڑک دیا گیا، متاثرہ نوجوانوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ہم پر پیسے چوری کا الزام عائد کر کے اونچی ذات کے لوگوں نے بدترین تشدد کیا، پیچ کس سے مخصوص اعضا کو چوٹ پہنچائی۔ تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کے بھارت میں ناصرف مسلمانوں بلکہ نیچ ذات کے ہندوں کیلئے بھی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست راجھستان میں 2 دلت نوجوانوں پر چوری کا الزام عائد کر کے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ ایک سروس اسٹیشن پر اپنی موٹرسائیکل کی سروس کروا رہے تھے، جب کچھ لوگ اچانک وہاں آ گئے اور انہوں نے ان دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ان لوگوں نے ان کے نازک حصوں پر پٹرول ڈالا اور پیچ کس سے مخصوص اعضا کو چوٹ پہنچائی۔ بات 100 سے 200 روپے کی چوری کی ہو رہی تھی۔ اور اسی بات پر انھوں نے ایک گھنٹے تک ہماری پٹائی کی۔ وہ ہمیں تب تک مارتے رہے جب تک ہم بے ہوش نہیں ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اس واقعے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس اس وقت حرکت میں آئی جب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تشدد کا یہ واقعہ راجھستان کے جس ضلع میں پیش آیا، وہاں اس سے قبل بھی دلتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ دلتوں کے خلاف ایسے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک طویل عرصے سے دلتوں کے ساتھ ہونے والے امیتازی اور ظالمانہ سلوک کے خلاف لڑائی لڑتی آ رہی ہیں۔