عالمی برادری کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے مالی امداد سیمت فوری اقدامات کرے، ڈبلیو ایچ او

جمعہ 21 فروری 2020 23:25

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) صحت کی عالمی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا موقع محدود ہورہا ہے ،دنیا کو اس مسئلہ پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈرس ایڈہانم گبریسز نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے مالی امداد سیمت فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :