انڈونیشیا میں سیلا بی پانی میں ڈوبنے سے 6طلباء جاں بحق ، پانچ لاپتہ

جمعہ 21 فروری 2020 23:40

یوگیا کارٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) انڈونیشیا میں دریا کے کنارے ٹریکنگ کرتے ہوئے 6 طلبا ء طوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 24زخمی اور 5 لاپتہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

بین الا قوامی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کے ادارہ برائے بحالی سانحہ متاثرین کے ترجمان اگوس ویبو کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے ثقافتی مرکز ٰیوگیاکاترہ میں 250 طلباء کے گروپ میں سے 6طلباء سیلابی پانی کی تیز رفتار لہر کی نذر ہوگئے جبکہ 24 طلبا زخمی اور 5لاپتہ ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔