حکومت نے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے والی کمیٹی کو جنگی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد ہوسکیں، جبکہ خواہش ہے کہ سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے: مشیر اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 فروری 2020 00:10

حکومت نے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے والی کمیٹی کو جنگی بنیادوں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری 2020ء) حکومت نے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے والی کمیٹی کو جنگی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد ہوسکیں، جبکہ خواہش ہے کہ سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی جنگی بنیادوں پر کام کرے گی تاکہ آئندہ عام انتخابات جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد ہوسکیں۔ اس حوالے سے کمیٹی کو خصوصی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات کا انعقاد شفاف انداز میں ہو اور اس کے نتائج پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

مشیر اطلاعات مزید کہتی ہیں کہ جہاں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے بھی قانون سازی کرنی چاہیے۔ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کرنے سے شفافیت یقینی ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے والی کمیٹی کو جنگی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک میں قبل ازا وقت انتخابات کے انعقاد کی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

خاص کر اپوزیشن جماعتیں مسلسل قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی اپنے اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے تنگ ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ وہ تنگ آ کر اسمبلیاں تحلیل کر دیں، نئے انتخابات کی جانب جائیں اور مزید بہتر مینڈیٹ کیساتھ حکومت میں واپس آئیں۔