ابراہیم مانیکا کے خلاف میڈیا چلنے والے خبر بے بنیاد،من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے، محمد علی بخاری ایڈووکیٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 01:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ابراہیم مانیکا کے قانونی مشیرسید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے میڈیا پر ان کے موکل کے خلاف چلنے والے خبر کو بے بنیاد،من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ خبر میرے موکل کی ذاتی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس خبر کامقصد انھیں بلیک میل کرکے پس پردہ مفادات حاصل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ان کے موکل پیر کو عدالت کے روبرو پیش ہوکر وضاحت کریں گے، اس سلسلے میں میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں۔