وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف

یوٹیلٹی سٹورز کے افسرو ملازمین کی ملی بھگت سے عوام آٹے اور چینی پر ریلیف سے محروم، ایم ڈی یو ٹیلٹی نے گھپلوں کا اعتراف کر لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 10:33

وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف
رحیم یار خان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ فراڈ میں یو ٹیلٹی افسراور فلور ملز ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں سینکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کئے گئے۔

جبکہ یوٹییلٹی سٹورز پر آٹے کی جعلی قیمت ظاہر کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کی مد میں ہونے والے فراڈ پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے کہا ہے کہ آٹے کی فروخت پر گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں جن پر تحتقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یو ٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی اور آٹے کی قیمت میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اب ملازمین و افسروں کی ملی بھگت سے فراڈ سامنے آگیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عمر لودھی نے یوٹیلٹی سٹور پر کسی چیز کی قیمت اضافے کی خبر کو مسترد کردیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو ہی رہے گی۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے عوام کے لیے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 2 روپے کے اضافے کے بعد 68 سے 70 روپے فی کلو اور گھی کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 170 سے 174 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے اب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عمر لودھی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر کسی چیز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چینی 68 روپے اور گھی 170 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں، قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :