اداکارہ صوبیہ خان نے امسال کراچی کنگز کے چمپئن ہونے کی پیشگوئی کر دی

عثمان قادر سے شادی کے بعد کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے ‘ گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2020 11:49

اداکارہ صوبیہ خان نے امسال کراچی کنگز کے چمپئن ہونے کی پیشگوئی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) اداکارہ صوبیہ خان نے امسال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے چمپئن ہونے کی پیشگوئی کر دی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے ساتھ ہوں لیکن میری فیورٹ ٹیم کراچی کنگز ہے اور مجھے امید ہے کہ وہی اس سال چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی تھی لیکن جب سے میری شادی کرکٹر عثمان قادر سے ہوئی ہے اس کھیل میں میری کرکٹ بہت بڑھ گئی ہے اور ہم میاں بیوی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تجزیہ بھی کرتے ہیں ۔