(ن) ، پی پی کوسیاست کرنے کیلئے اپنے گلے سے کرپشن کا طوق اتارنا ہوگا ‘ ہمایوں اختر خان
سابق حکمرانوں نے عوام کو زندگی کو ترسنے کی نہج تک پہنچایا ،موجودہ حکومت ان کا آسرا بن رہی ہے ‘ وفود سے گفتگو
ہفتہ 22 فروری 2020 11:49
(جاری ہے)
اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال ،پارٹی امور اور حلقے کے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت بے پناہ مشکلات کے باوجود پہلے مرحلے میں پناہ گاہوں کے قیام سمیت دیگر ان گنت فلاحی منصوبے شروع کئے ہیںاور جیسے جیسے معیشت کی مضبوطی سے وسائل میسر آئیں گے اس سے مزید دو قدم آگے بڑھ کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اپوزیشن کے پیٹ میں یہ مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ جس عوام کو ہم نے زندگی کو ترسنے کی نہج تک پہنچایا موجودہ حکومت کیوں ان کا آسرا بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے ذریعے پاکستانی معیشت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر سکتی ہے اور حکومت ماضی میں نظر انداز کئے گئے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس کے آنے والے سالوں میں ثمرات سامنے آئیں گے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کرپشن کی میراث کو لے کر آگے بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں تو انہیں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی ،عوام میں کرپشن کے خلاف شعور آنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست دم توڑ رہی ہے ، اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو اپنے گلے سے کرپشن کا طوق اتارنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کی صحت پر ہرگز سیاست نہیں کرتی ، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.