دو بہنوں کی ایک ہی شخص کے ساتھ شادی

9 سال قبل ونیتا سے شادی ہوئی،بیوی کی بیماری کے باعث بچوں کا خیال رکھنے کے لئے رچنا سے شادی کی ، ایک تقریب میں دونوں کی رسم ادا کی گئی ۔ ۔دلیپ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 12:04

دو بہنوں کی ایک ہی شخص کے ساتھ شادی
مدھیہ پردیش (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) دو بہنوں کی ایک ہی آدمی کے ساتھ شادی کی تقریب، دولہا نے دونوں کو مالا پہنا دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے ایک گاوٴں میں دو خواتین نے ایک ہی آدمی کے ساتھ شادی کر لی۔ دونوں لڑکیا ں رشتے میں کزنز ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دلیپ کی شادی 9 سال قبل ونیتا نامی لڑکی سے ہوئی جن کے تین بچے ہیں ، ونیتا نے اپنے شوہر کو کرن کے ساتھ شادی پر رضامند کیا، بیوی نے موقف اختیار کیا کہ بیماری کے باعث میں اپنے بچوں کا خیال رکھنے سے قاصر ہوں۔

اس سے قبل ویتنا کا شوہر بھی رچنا کے ساتھ اظہار محبت کرچکا تھا۔ اہل خانہ کی رضامندی کے بعد ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں بہنوں نے ایک ساتھ دلیپ سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

دلیب نے رچنا اور ونیتا کو ایک ساتھ شادی کی مالا پہنچائی۔ شوہر دلیپ نے موقف اختیار کیا کہ اپنی بیوی کی رضا مندی کے ساتھ رچنا سے شادی کی، میں نے ونیتا سے شادی نو سال قبل کی، ہمارے تین بچے ہیں ، ونیتا کی بیماری کے باعث بچوں کا خیال رکھنا مشکل ہو گیا تھا، مگر یہ بات بھی قابل غور رہے کہ رچنا مجھے پسند تھی۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا ، بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلا ک دیا۔ شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔ داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔ میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔ فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ شوہر کا کہنا ہئے کہ نیوزی لینڈ میں موجود میرے بھائی نے جب خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو اس نے جھوٹا کیس دائر کرنے کی دھمکی دی اور بتایا کہ مجھے کوئی اور شخص پسند ہے۔