سمندری طوفان ڈینس سے اداکار جارج کلونی کے قیمتی گھرکو نقصان

ہفتہ 22 فروری 2020 12:20

سمندری طوفان ڈینس سے اداکار جارج کلونی کے قیمتی گھرکو نقصان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) برطانوی سمندری طوفان ڈینس سے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کے جنوب مشرقی انگلینڈ میں واقع محل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل 18 ماہ کی تزئین و آرائش کے بعد 2016 میں اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ اس الگ تھلگ مکان میں منتقل ہوئے تھے۔واضع رہے کہ کلونی کی ملکیت والا مکان دریائے ٹیمز کے وسط میں واقع ایک جزیرے پر بنایا گیااور سترہویں صدی کی ایک یادگارہیجس کی قیمت 12 ملین پاؤنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :