برازیل میں رنگا رنگ میلے کا آغاز

ہفتہ 22 فروری 2020 12:32

برازیل میں رنگا رنگ میلے کا آغاز
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) برازیل میں رنگا رنگ میلے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق برازیل میں رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے شہریوں نے رنگ برنگے ملبوسات پہن کر سڑکو ں پر نکل آئے شہریوں کی بڑی تعداد میلے میں فلوٹس اور میوزک پر ڈانس سے محظو ظ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی بڑی تعداد د ور دارز علاقوں سے تہوار کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئی۔ میلہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ رنگا رنگ میلے میں ملک کے نامور فنکار اور رقاص دلفریب دھنوں پر شاندار رقص اور فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ میلے کو موسم بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :