خامنہ ای نے 7 ہزار امیدواروں کو انتخابات میں شرکت سے محروم کیا ، امریکہ

ایرانی حکمراں نظام کو شفاف انتخابات اور اصلاح پسند امیدواروں سے خوف لاحق ہے، مائیک پومیو

ہفتہ 22 فروری 2020 13:28

خامنہ ای نے 7 ہزار امیدواروں کو انتخابات میں شرکت سے محروم کیا ، امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام آزادانہ اور شفاف انتخابات کے مستحق ہیں۔ایک بیان میں پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 7 زہار ایرانیوں کو پارلیمانی انتخابات میں نامزدگی کے حق سے محروم کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکمراں نظام کو شفاف انتخابات اور اصلاح پسند امیدواروں سے خوف لاحق ہے۔

امریکا نے گذشتہ روز ایرانی شوری نگہبان کے ذمے دراران پر پابندیاں عائد کر دیں اس اقدام کا سبب انتخابات میں دھاندلی ہے جس کو ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہٴْک ایک سیاسی تھیٹر قرار دے چکے ہیں۔امریکا نے جن 5 ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں ان میں ایرانی شوری نگہبان کے سربراہ احمد جنتی شامل ہیں ان کے علاوہ دیگر شخصیات میں ایرانی مجلس خبرگان رہبری کے رکن محمد ?زدی، عباس علی کدخادائی، شورہ نگہبان کے رکن سیامک رہ پیک اور حسن صداغی مقدم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پانچوں ایرانی شخصیات کے ناموں کا اعلان جمعرات کے روز امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری یادداشت میں کیا گیا۔امریکی یادداشت میں کہا گیا کہ مذکورہ ایرانی ذمے داران کی سرزنش اس واسطے کی گئی ہے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے اجرا کو روک رہے ہیں۔ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہموں کا سرکاری طور پر اختتام پولنگ سے ایک روز قبل جمعرات کے روز ہو گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2018 میں ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی اور تہران پر دوبارہ سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران میں یہ پہلے انتخابات ہیں۔