ڈونلڈ ٹرمپ اور روس نے امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے انتخاب میں مداخلت کے الزام کوغم و غصے کے ساتھ مسترد کردیا
روس ڈیموکریٹس کے امیدوار، جو کچھ نہیں کرتے اور اب بھی آئی اووا کے ووٹ نہیں گن سکے ہیں، پر مجھے ترجیح دیتا ہے، امریکی صدر
ہفتہ 22 فروری 2020 13:31
(جاری ہے)
متعدد مرتبہ روسی مداخلت کے الزامات کو مسترد کرنے والے امریکی صدر نے نئے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں ایک اور غلط معلومات پر مبنی مہم کا ڈیموکریٹس نے آغاز کیا ہے اور کہا ہے کہ روس ڈیموکریٹس کے امیدوار، جو کچھ نہیں کرتے اور اب بھی آئی اووا کے ووٹ نہیں گن سکے ہیں، پر مجھے ترجیح دیتا ہے۔ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ یہ الزامات ایسے ہیں مذموم اعلانات کی طرح ہیں جن میں انتخابات کے قریب آتے ہی اضافہ ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے جولائی 2018 میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ ماسکو انہیں اپنے حریف ہلری کلنٹن کے سامنے دوست سمجھتا ہے۔ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ میولر کی جامع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ روس نے ٹرمپ کی حمایت میں مداخلت کی تھی تاہم یہ نہیں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کی مہم ماسکو سے ہی چلائی گئی تھی۔امریکی صدر پر بعد ازاں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں سے لڑنے والے یوکرین کے لیے فوجی امداد روکنے پر مواخذے کی کارروائی بھی کی گئی تھی تاہم ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے زیر اثر سینیٹ نے 16 فروری کو انہیں بری کردیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے ان کے خلاف شواہد فراہم کرنے والے افسران کو برطرف کردیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.