عالمی فوجداری عدالت کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 فروری 2020 13:44

عالمی فوجداری عدالت کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم ..
ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کھولنے کے لیے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کے لیے پاپولر کانفرنس کی قانونی کمیٹی کے ذریعہ ایک درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔دوسری طرف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست پر اسرائیلی ریاست کی ناقابل قبول سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :